Sunday , August 19 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > میں نے کچھ غلط نہیں کہا ، ہوا یہ تھا کہ ان لوگوں نے اپنے بزنس کارڈ میرے کمرے کے دروازے کے نیچے سے اندر کھسکا دیے اور پھر ۔۔۔۔۔۔عمائمہ ملک کے چند مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے

میں نے کچھ غلط نہیں کہا ، ہوا یہ تھا کہ ان لوگوں نے اپنے بزنس کارڈ میرے کمرے کے دروازے کے نیچے سے اندر کھسکا دیے اور پھر ۔۔۔۔۔۔عمائمہ ملک کے چند مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ہماری کئی اداکارائیں، گلوکارائیں اور ماڈلز ایسی ہی جنسی ہراسگی کا سامنا آئے روز کرتی ہیں لیکن ان میں سے کوئی سامنے نہیں آتی۔ میں بھی اب تک خاموش تھی لیکن اب میں نے سوچا کہ مجھے لوگوں کو اس صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے۔

میں نے نشاط ہوٹل کی انتظامیہ (طلحہٰ اورعلی عمران ) کو اس حوالے سے متعدد شکایات کی لیکن انہوں نے کوئی پروا نہیں کی۔عمائمہ ملک نے ہوٹل میں موجود ایک شخص کی طرف سے ان کے نمبر پر کئے گئے تمام میسجز بھی شیئر کئے ہیں جس میں نامعلوم شخص نے بتایا کہ وہ اپنے برانڈ کی لانچنگ کے سلسلے میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا جبکہ عمائمہ نے کوئی جواب نہ دیا لیکن اس کے باوجود مذکورہ شخص نے انہیں درجنوں میسج بھیجے۔تاہم اداکارہ نے پیغامات بھیجنے والے شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی ان کا بزنس کارڈ شیئر کیا۔اداکارہ کی جانب سے ٹوئیٹ کئے جانے کے بعد کئی افراد نے ان کے ساتھ پیش آنے والی واقعہ کی مذمت کی، تاہم کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اگر اداکارہ کو ہراساں کئے جانے کے خلاف صحیح معنوں میں آواز اٹھانی ہے تو وہ اس شخص کا بزنس کارڈ بھی شیئر کریں۔یاد رہے کہ اداکارہ عمائمہ ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں لاہور کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران وہاں موجود ایک مہمان نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان کی پرائیویسی کا کوئی خیال ہی نہیں کیا۔عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پربتایا ہے کہ میں لاہور کے نشاط ہوٹل میں ٹھہری تھی
کہ عملے نے سب لوگوں کو میرے کمرے کے متعلق بتا دیا، جس کے بعد مختلف کاروباری افراد اور امیرمردوں کے وزٹنگ کارڈ میرے کمرے کے دروازے کے نیچے سے اندر سرکائے جانے لگے۔ہراساں کرنے کا الزام عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی ہوٹلوں میں میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آ چکا ہے۔ کتنے ہی مردوں کے وزٹنگ کارڈ میرے روم کے دروازے کے نیچے سے اندر پھینکے گئے جنہیں میں جانتی ہی نہیں تھی۔ یہ صرف میرے ساتھ ہی پیش نہیں آتا۔عمائمہ ملک نے ہوٹل میں موجود ایک شخص کی طرف سے ان کے نمبر پر کئے گئے تمام میسجز بھی شیئر کئے ہیں جس میں نامعلوم شخص نے بتایا کہ وہ اپنے برانڈ کی لانچنگ کے سلسلے میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا جبکہ عمائمہ نے کوئی جواب نہ دیا ۔لیکن اس کے باوجود مذکورہ شخص نے انہیں درجنوں میسج بھیجے۔تاہم اداکارہ نے پیغامات بھیجنے والے شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی ان کا بزنس کارڈ شیئر کیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین رائٹر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ نئے اداکاروں کی باصلاحیت کھیپ موجود ہے جن کو موقع دے کر انڈسٹری میں انقلاب برپا کیاجا سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں بہت پیسہ ہے مگر وہ صرف دولت مندوں کے پاس ہے۔ میں نے بالی وڈ میںکام کیا ہے اور وہاں کے سٹار کے مقابلے میں ہماری انڈسٹری کا ایک سٹار شان ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بہت سارے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے کیونکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میں بات منہ پر کہنے والی لڑکی ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوشکانے کیاکہہ دیا؟؟

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *