Wednesday , October 24 2018
ہوم > پاکستان > زرداری کے رائٹ ہینڈ حسین لوائی اِس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ حیران کن خبر

زرداری کے رائٹ ہینڈ حسین لوائی اِس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ حیران کن خبر

کراچی (ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے ان کے معائنے کےلئے ڈاکٹر ندیم رضوی ، ڈاکٹر جاوید سیال اور ڈاکٹر جہانگیر شاہ پر مشتمل تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

دیا ہے جس نے ہفتے کو حسین لوائی کا معائنہ کرنا تھا ۔ پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ حسین لوائی کی حالت بہتر ہوئی ہے تاہم ایسی حالت نہیں ہے کہ اسے واپس جیل بھیج دیا جائے ۔ میڈیکل بورڈ کے رکن کے واپس آنے پر حسین لوائی کا معائنہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر ( پمز ) ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ( ر ) صفدر کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کیپٹن ( ر ) صفدر کا شوگر لیول زیادہ ہے اس کے علاوہ ان کے معدے اور دیگر ٹیسٹ لیبارٹریز بھجوا دیئے گئے ہیں‘جن کی رپورٹس جلد آجائیں گی‘ہستپال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز ان کا کھانہ بند کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے ان کا گلہ خشک ہوجاتا ہے لہذا وہ صرف پانی پر ہی گزارا کر رہے ہیں۔جمعہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسر ( پمز ) ہسپتال کے ڈاکٹر تنویر خالق کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو طبیعت خراب
ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں جیل میں اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور صفدر جو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے کارڈیک سینٹرک ے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی اسپتال میں موجودگی تک سب جیل کا حکم نامہ برقرار رہےگا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جیل میں طبیت خراب ہو گئی ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں قید حنیف عباسی کی طبعیت جیل میں بگڑ گئی ہے انہیں پولن الرجی کے باعث سانس لینے دشوار ی پیش آرہی ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں قید کاٹنے والمسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کےگلے کے ٹانسلز کے باعث تکلیف میں اضافہ ہو گیا اور انہیں پولن الرجی کی وجہ سے سانس لینے دشوار پیش آ رہی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کےداماد کیپٹن (ر )صفدر کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں پمز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے معدے کے ٹیسٹ کیے گئے ۔

یہ بھی دیکھیں

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *