Monday , September 24 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ویرات کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوشکانے کیاکہہ دیا؟؟

ویرات کیساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انوشکانے کیاکہہ دیا؟؟

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتیں۔انوشکا اس وقت اپنی نئی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو آئندہ ماہ 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے مرکزی کردار میں انوشکا شرما کے ساتھ ورون دھون جلوہ گر ہوں گےفلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب 12 اگست کو ہوئی، اس موقع پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ اس فلم نے انہیں یہ بخوبی سکھایا ہے کہ ایک پورا دن گھر میں رہنے والی بیوی (ہاؤس وائف) کی زندگی کیسے گزرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں 15 برس سے کام کر رہی ہوں، لیکن مصروفیات کے باعث ویرات کے ساتھ بہت زیادہ وقت نہیں گزرتا، اس لیے مجھے باقاعدہ گھریلو زندگی کا نہیں پتہ تھا’۔انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا تجربہ شاندار رہا ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انوشکا کے مطابق اس فلم کے دوران انہوں نے ایک بالکل عام انسان کی زندگی گزاری ہے۔انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی جوڑی کو بھارت کی اسٹار جوڑی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شاہ رخ، رنبیر اور عالیہ کے بعد جھانوی بھی سوئی دھاگا چیلنج میں کامیاب

ممبئی: بالی وڈ اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم ’سوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *