Wednesday , November 14 2018
ہوم > کھیل > نامور پاکستانی کرکٹر نے کلثوم نواز کے انتقال کے باعث اپنی ساری مصروفت ترک کر ڈالیں

نامور پاکستانی کرکٹر نے کلثوم نواز کے انتقال کے باعث اپنی ساری مصروفت ترک کر ڈالیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث بچوں کے اسپتال کا افتتاح ملتوی کر دیا، اسپتال کے منصوبے کا افتتاح لاہور میں 14 ستمبر کو کیا جانا تھا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نہایت کام یاب کپتان مصباح نے سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ محترمہ کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سے ان کے دل کو بہت تکلیف پہنچی۔مصباح الحق نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال پُر ملال پر میں اور بچوں کے اسپتال کی ٹیم مرحومہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے ٹویٹر پر لکھا ’ہم محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پُر ملال کے باعث اپنے 14 ستمبر والی تقریب کو ملتوی کرتے ہیں، تقریب کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔‘خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 68 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئی ہیں، انھیں ایک مدت سے گلے کا کینسر لاحق تھا۔واضح رہے کہ مصباح الحق نے 6 ستمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ بچوں کے لیے ایک اسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا یہ منصوبہ ان بچوں کے لیے ہے جو پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں جنھیں طبی اصطلاح میں congenital heart disease کہا جاتا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرسال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، اسی لیے، عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔ سابق کپتان نے پی ٹی آئی کی رہنما اور پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کو تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میں کیوی بلے باز نے محمد حفیظ کی ایمپائر کو ’ شکایت‘ لگادی اور پھر۔۔

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *