Wednesday , November 14 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > شاہ رخ خان آپ کے ساتھ کب اور کس فلم میں کام کرنے والے ہیں؟ صحافی کے سوال پر میرا کا ایسا جواب کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

شاہ رخ خان آپ کے ساتھ کب اور کس فلم میں کام کرنے والے ہیں؟ صحافی کے سوال پر میرا کا ایسا جواب کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

لاہور(ویب ڈیسک)لالی وڈ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ وہ خود کریں گی۔اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کبھی اپنی گلابی انگلش تو کبھی دیگر کسی تنازع کے باعث شہ سرخیوں

میں رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں میرا نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرکے نہ صرف سب کو حیران کردیا تھا بلکہ سوشل میڈیا پر کافی داد بھی سمیٹی تھی لیکن اب انہوں نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق بیان دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔اداکارہ میرا کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک مرتبہ مجھ سے لاس اینجلس ٹائمز کے رپورٹر نے پوچھا کہ اگر آپ ایک سپر اسٹار ہیں تو شاہ رخ خان کب آپ کے ساتھ کام کریں گے؟ میرا کے مطابق صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہی یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کب کام کرنا ہے۔میرا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مداحوں کو پسند نہیں آیا اور کئی ٹوئٹر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔بعض ٹوئٹر صارف نے میرا کا مذاق اڑایا ہے تو بعض نے ان کی انگلش کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایک رات کی دلہن یا پھر ۔۔۔ ؟ سشمیتا سین کی 27 سالہ نوجوان کے ساتھ شادی کی اطلاعات کے بعد ایک اور چکرا دینے والی خبر

ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 47 سالہ لیجنڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *