Monday , September 24 2018
ہوم > پاکستان > سیاسی سرگرمیوں کا آٖغاز: پیر پگاڑا نے بڑا اعلان کر دیا

سیاسی سرگرمیوں کا آٖغاز: پیر پگاڑا نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے چیئرمین پیر صاحب پگارا نے جی ڈی اے کی 20 رکنی کور کمیٹی تشکیل دے دی ، کور کمیٹی شہدائے کربلا کے سوئم کے بعد سندھ بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کریگی۔ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کے مطابق کور کمیٹی بلدیاتی الیکشن
سے قبل جی ڈی اے کی تنظیم سازی کا کام مکمل کریگی اور سندھ بھر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دس سال سے غاصب حکمرانوں کی کرپشن سے عوام کی جان چھڑائیگی۔ جی ڈی اے کی کور کمیٹی 20ارکان پر مشتمل ہے کمیٹی کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہونگے جبکہ ارکان میں سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ، پیر صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غلام مرتضی جتوئی، سردار علی گوہر خان مہر، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم ، سینیٹر مظفر حسین شاہ، ڈاکٹر ذولفقار مرزا، ظفر علی شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، عرفان اللہ مروت ، مخدوم فضل، آغا تیمور پٹھان، نعیم الرحمن سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔ سردار عبد الرحیم کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے سندھ کے عوام کو غاصب اور کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیگی،جی ڈی اے سندھ کے مسائل کے حل کیلئے مرکزی حکومت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل (18 ستمبر) کو طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 17 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا تھا، جہاں انہیں اپنا پہلا خطاب کرنا تھا لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس 18 ستمبر بروز منگل، صبح 10 بجے طلب کیا ہے، جہاں وہ اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کے روبرو اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پولیس کی گاڑی نے بے گناہ نوجوان کو کچل دیا

جھنگ (ویب ڈیسک) جھنگ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *