Monday , September 24 2018
ہوم > پاکستان > ارکان اسمبلی کی شکایت کرنے پر افسر شاہی کو لینے کے دینے پڑ گئے

ارکان اسمبلی کی شکایت کرنے پر افسر شاہی کو لینے کے دینے پڑ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ارکان اسمبلی کی شکایت کرنے پر افسر شاہی کو لینے کے دینے پڑ گئے، ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد اور ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ وڑائچ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب حکومت کہتے ہیں شوکاز نوٹس چین آف کمانڈ کی خلاف

ورزی پر جاری کئے گئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈی جی خان کی سفارشات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ پر اب دونوں افسروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر چکوال کا جرم صرف اتنا تھا کہ انہوں نے رکن اسمبلی ذوالفقار خان کے رویئے کے خلاف الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ ڈالا، خط میں رکن اسمبلی پر تقرر و تبادلوں کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ وڑائچ نے بھی صوبائی وزیر سردار حسنین دریشک پر کار سرکار میں مداخلت اور سیاسی دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک کی اعلی انٹیلی جنس ایجنسی نے کرپٹ بیوروکریٹس کو ٹریک کرنے کے لئے 30سے زائد افسران کے اثاثوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے تحقیقاتی اداروں کے حوالے کر دیا تا کہ انکے خلاف باقاعدہ انکوائریاں شروع کی جا سکیں اور جن پر الزامات ثابت ہوں ان پر مقدمات قائم کرکے عدالتوں سے سزائیں دلوائی جا سکیں۔ اعلی حکومتی ذرائع نے نجی روزنامہ کو بتایا کہ ملک کے انٹیلی جنس ادارے نے جن بیوروکریٹس کے اثاثوں کا ڈیٹا شیئر کیاہے وہ گریڈ 19سے لیکر 22تک میں کام کر رہے ہیں،ان بیوروکریٹس میں سے زیادہ سابق مرکزی حکومت،پنجاب اور سندھ حکومت میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں جبکہ تین سابق بلوچستان حکومت اور ایک خیبر پختونخوا میں تعینات رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پولیس کی گاڑی نے بے گناہ نوجوان کو کچل دیا

جھنگ (ویب ڈیسک) جھنگ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *