Wednesday , November 14 2018
ہوم > کھیل > خواجہ سراؤں کی تقریب میں معروف کرکٹر کی زنانہ لباس میں شرکت دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

خواجہ سراؤں کی تقریب میں معروف کرکٹر کی زنانہ لباس میں شرکت دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی گوتم گمبھیر ایک تقریب میں زنانہ لباس پہن کر شریک ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ دراصل گوتم گمبھیر خواجہ سراؤں کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے یہ انداز خواجہ سراؤں کی حمایت
اور اظہار یکجہتی کے طور پر اپنایا تھا۔ تقریب میں گوتم گھمبیر نے نہ صرف ڈوپٹہ پہنا، بلکہ ماتھے پر بندیا بھی لگائی۔ خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب گوتم نے خواجہ سراؤں کی کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔ رواں برس انہوں نے رکشا بندھن کا تہوار بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ منایا تھا جس میں خواجہ سراؤں نے ان کے ہاتھ پر راکھی باندھی تھی۔ گوتم گمبھیر 2016 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے تھے، وہ سنہ 2007 میں ٹی 20 کا پہلا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میں کیوی بلے باز نے محمد حفیظ کی ایمپائر کو ’ شکایت‘ لگادی اور پھر۔۔

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *