Tuesday , March 26 2019
ہوم > انٹرنیشنل > افغانستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 67 شرپسند ہلاک

افغانستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 67 شرپسند ہلاک

کابل: افغان فورسز کے ملک بھر میں آپریشن کے نتیجے میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کیے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کے حکام کا بتاناہےکہ آپریشن ننگرہار، غزنی، پکتیا، لوگر، قندھار، بدگیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند میں کیے گئے جس میں فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس فورسز کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کردیئے جب کہ آپریشن کے دوران 28 شرپسند زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان کے بڑا حملہ، درجنوں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی، افسوسناک اطلاعات موصول ہونے لگیں

ہلمند(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک اور متعدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *