Saturday , December 15 2018
ہوم > پاکستان > امریکی کمپنی کا خلا میں لگژری ہوٹل کھولنے کا اعلان، چھٹیاں منانے کیلئے نئی منزل مل گئی

امریکی کمپنی کا خلا میں لگژری ہوٹل کھولنے کا اعلان، چھٹیاں منانے کیلئے نئی منزل مل گئی

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی اورائن سپین نے 2021 تک خلا میں ایک لگژری ہوٹل کھولنے کا اعلان کردیا جس میں 95 لاکھ ڈالر کے عوض 12 دن گزارے جا سکیں گے۔ہوٹل کھلنے کے بعدسیاح چھٹیاں منانے کے لیے خلا کا رخ کر سکیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اورائن سپین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرینک بنکر نے کہا ہے کہ ‘ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ پہلے مدار میں واقع ہماری کمیونٹی آرورا 2021 کے اواخر میں لانچ کی جائے گی، اور ہم سیاحوں، خلابازوں اور خلائی سائنس دانوں کی میزبانی کر سکیں گے۔ان کاکہناتھاکہ مارکیٹ کی طلب کے ساتھ ساتھ ہم اپنی توسیع جاری رکھیں گے اور بعد میں خلائی اپارٹمنٹ بھی فروخت کریں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 2022 تک ان کے خلائی ہوٹل میں چھ مہمانوں کی گنجائش ہو گی، اور مہمان اپنا کھانا خود اگا سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں 12 روزہ قیام کے دوران امیر خلائی مہمان زمین سے 320 کلومیٹر کی بلندی پر قیام کریں گے جہاں سے وہ روزانہ 16 بار سورج کو طلوع ہوتا دیکھ سکیں گے۔ یہ خلائی ہوٹل ہر 90 منٹ میں زمین کے گرد ایک چکر مکمل کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

شاباش عمران خان : اقتدار میں آنے کے بعد کپتان کے چند شاندار چھکوں کا ری پلے ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اسوقت اپنی تاریخ کے بہت ہی دلچسپ دور سے گزررہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *