Saturday , December 15 2018
ہوم > صحت > بدہضمی سمیت معدے کی تکالیف کاسامنا کرنیوالوں کیلئے وہ مفید مشورے جن پر عمل کرکے وہ اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں

بدہضمی سمیت معدے کی تکالیف کاسامنا کرنیوالوں کیلئے وہ مفید مشورے جن پر عمل کرکے وہ اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں

لندن(ویب ڈیسک) موجودہ دور میں اکثر نوجوانوں کو بھی گیس ، بدہضمی یا تیزابیت سمیت معدے کی مختلف تکالیف کا سامنا رہتاہے جس کی وجہ سے وہ ہرقسم کے کھانے کھانے سے گریز کرنے پرمجبور ہوجاتے ہیں لیکن اب ڈاکٹروں نے ایسی تجاویز دیدی ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔

‘گٹ ہیلتھ ڈاکٹر’ کی مصنفہ اور معدے کی صحت میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈائٹیشیئن ڈاکٹر میگن روسی نے مشورہ دیا ہے کہ مختلف اقسام کی غذائیں کھائیں تاکہ آپ کے معدے میں پلنے والے بیکٹریا مختلف النوع ہوں۔
اپنے طبیعت کے حساب سے اپنے دباو¿ کو کم کرنے کے طریقے اپنائیں جیسے مراقبہ کریں، آرام کریں، ذہن کو مرکوز کریں یا یوگا کریں۔
اگر آپ کو پہلے سے ہی معدے کی تکلیف ہے تو شراب نوشی، کیفین اور مسالے دار کھانوں سے بچیں۔ یہ چیزیں آپ کے مسائل کو بڑھا سکتی ہیں۔

بہتر نیند لینے کی کوشش کریں۔

دوسری طرف ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ اپنے سونے کے اوقات کو تبدیل کرتے ہیں تو اس سے آپ کے معدے کے جراثیم کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ماہرین نے سست بچوں کو ایکٹو بنانے کے انوکھا اور سادہ سا طریقہ بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک )اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین گھروں میں زیادہ ایکٹو نہیں رہتے۔ والدین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *