Monday , October 22 2018
ہوم > انٹرنیشنل > ”ہمیں یقین ہے کہ اس شخص کوسعودی سفارتخانے میں قتل کیا گیا اورپھر۔ ۔ ۔“ترک حکام نے دعویٰ کردیا

”ہمیں یقین ہے کہ اس شخص کوسعودی سفارتخانے میں قتل کیا گیا اورپھر۔ ۔ ۔“ترک حکام نے دعویٰ کردیا

استنبول(ویب ڈیسک)ترک پولیس کو یقین ہے کہ سعودی صحافی اور ناقد جمال خشوگی کواستنبول میں سعودی عرب کے قانصلیٹ کے اندر قتل کیاگیا ، یہ دعویٰ ایک سرکاری عہدیدار نے کیا تاہم سعودی عرب نے اس دعوے کی تردید کردی۔
خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی‘کے مطابق واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ 59سالہ صحافی منگل کو سعودی حکام کیساتھ ملاقات کے بعد لاپتہ ہوگیا،ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں پولیس کو یقین ہے کہ صحافی کو استنبول بھیجی گئی ایک خصوصی ٹیم نے موت کے گھاٹ اتار ا اور اسی دن وہ ٹیم واپس بھی چلی گئی ۔اس سے قبل پولیس نے بتایاتھاکہ تقریباً15سعودی دوپروازوں کے ذریعے استنبول پہنچے ہیں اور جب خشوگی قونصلیت گیا تو اس وقت یہ لوگ بھی وہیں پر موجودتھے۔پولیس کے حوالے سے بتایاگیا کہ صحافی یہاں کچھ دستاویزات حاصل کرنے آیاتھا لیکن واپس عمارت سے باہرنہیں آیا۔
ہفتے کو ترک حکومت نے اعلان کیاتھاکہ وہ خشوگی کے لاپتہ ہونے کی باضابطہ تحقیقات شروع کررہے ہیںتاہم استنبول میں موجود سعودی حکام کا نام ظاہر کیے بغیرسعودی ایجنسی نے خشوگی کے قتل کی رپورٹس مسترد کردیںاور لکھاکہ ”حکام نے یہ بے بنیاد الزامات یکسر مسترد کردیئے“۔یہ بھی بتایاگیاہے کہ سعودی تفتیش کاروں کی ایک ٹیم ترک حکام کیساتھ مل کر اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور روس کے درمیان تیس سالہ معاہدہ ختم۔۔۔ روس کی امریکہ کو دھمکی ۔۔ بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

واشنگٹن( ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی دی ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ جوہری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *