Thursday , February 21 2019
ہوم > پاکستان > پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہدکامران اور رجسٹرار گرفتار، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہدکامران اور رجسٹرار گرفتار، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے بعد اب نیب نے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کیخلاف بھی گھیرا تنگ کرلیا اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہدکامران سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں رجسٹرار بھی شامل ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وائس چانسلر پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے،مبینہ طورپرانہوں نے اہلیہ کو غیر قانونی طور پر یونی ورسٹی لا کالج کی پرنسپل تعینات کیا اور من پسند طلبہ کو اسکالر شپس دیں، سابق وی سی نے اپنے 9 سالہ دور میں غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں۔
ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ مجاہد کامران کے خلاف انکوائری کی منظوری دے چکا ہے، سابق وائس چانسلر نے پپرا رولز کے خلاف من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے بھی دیے۔نیب کی طرف سے گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر اورنگ زیب عالمگیر، ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر راس مسعود، اور امین اطہر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بچے کو جلتے ہوئے ہیٹر پر بٹھانے والے پنجاب پولیس کے اہلکار بھی اپنے انجام سے نہ بچ سکے، ناقابل یقین خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) تھانہ چوہنگ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد کے خلاف معصوم بچے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *