Friday , December 14 2018
ہوم > انٹرنیشنل > بھارتی شہری دبئی میں 12 کروڑ روپے کی لاٹری جیت گیا لیکن اس کیساتھ ہی اس کی صحت میں کیا تبدیلی آئی؟ بڑا دعویٰ

بھارتی شہری دبئی میں 12 کروڑ روپے کی لاٹری جیت گیا لیکن اس کیساتھ ہی اس کی صحت میں کیا تبدیلی آئی؟ بڑا دعویٰ

دبئی(ویب ڈیسک) بھارتی شہری نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں 12 کروڑ سے زائد رقم لاٹری میں جیت لی اور اب اس نے دعویٰ کیا ہے کہ انعام کا سنتے ہی میری بہت ساری بیماریاں ختم ہوگئیں۔
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے وروگ ہیس نے کہاہے کہ لاٹری جیتنے سے پہلے مجھے بلڈ پریشر کی شکایت تھی جس کے لیے میں روزانہ دوائی بھی لیتا تھا البتہ اب ایسا نہیں ہے، لاٹری جیتنے کے بعد میں اپنے وطن گیا جہاں مجھے بلڈ پریشر کی کوئی دوائی نہیں لینی پڑی جس پر مجھے خود بھی بہت حیرانی ہوئی، کافی عرصے بعد میں جسمانی طور پر بھی خود کو صحت مند محسوس کررہا ہوں۔
وروگ کا کہنا تھا کہ لاٹری کی رقم جیتنے کے بعد میرا دماغ گھریلو معاشی پریشانیوں سے مکمل آزاد ہوگیا، اس سے پہلے میں بچوں کی تعلیم، صحت اور اہل خانہ کے لیے کافی پریشان رہتا تھا، شایدیہی وجہ ہے کی بیماریوں سے نجات مل گئی۔ انہوں نے بتایاکہ سات دوستوں کے ہمراہ روزگار کے سلسلے میں گیارہ سال قبل دبئی آیا تھا اور یہی ڈرائیونگ کررہاتھا، بگ ٹکٹ لاٹری بھی دوستوں نے مل کر خریدی اور انعامی رقم بھی آپس میں تقسیم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل کے پرستاروں کے لیے بڑی خبر : معروف سروس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور( ویب ڈیسک) دنیا بھر کا معروف سر چ انجن گوگل اپنی سوشل میڈیا سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *