Monday , October 22 2018
ہوم > صحت > ’میری پانی کی تھیلی پھٹی اور ۔ ۔ ۔‘مسقط ایئرپورٹ پر اپنے بچے کو جنم دینے والی پہلی خاتون سامنے آگئیں

’میری پانی کی تھیلی پھٹی اور ۔ ۔ ۔‘مسقط ایئرپورٹ پر اپنے بچے کو جنم دینے والی پہلی خاتون سامنے آگئیں

مسقط(ویب ڈیسک) انڈونیشیاءجانیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز ن ے مقسط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، 20سالہ انڈونیشی خاتون وہ پہلی خاتون بن گئی جس نے مسقط ایئرپورٹ کی پلین گیلری میں بچے کو جنم دیا۔
ٹائمز آف عمان سے گفتگو میں خاتون نے بچے کی پیدائش میں مدد دینے والے ہرکسی کا شکریہ اداکیا ، وہ مراکو میں ایک گھریلو ملازمہ کی حیثیت میں کام کرتی ہیں اور وہ واپس بذریعہ جدہ انڈونیشیا جارہی تھیں۔خاتون نے بتایاکہ میں واپس جانے پر بہت خوش ہوںاور میرے شوہر بھی ، میں جون میں آئی تھی لیکن اس وقت مجھے معلوم نہیں تھاکہ میں امیدسے ہوں۔
بتایاگیاہے کہ ایک ملائیشین اور ایک فلپائنی خاتون نے نوجوان ماں کی مدد کی اور بچے کی پیدائش کے بعد مزید دیکھ بھال کیلئے رائل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔خاتون نے بتایاکہ مجھے درد محسوس ہوئی اور پھر شاید پانی کی تھیلی پھٹ گئی اور پانی دیکھ کر لوگ بھی حیران رہ گئے ۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں پولیو کب تک ختم ہوجائے گا؟ حکومت نے ایسا دعویٰ کردیا کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے بھی انگلیاں دانتوں میں دبا لیں۔

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *