Friday , December 14 2018
ہوم > صحت > کیا آپ جانتے ہیں پیکٹ والے بسکٹس میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں ۔۔۔؟

کیا آپ جانتے ہیں پیکٹ والے بسکٹس میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں ۔۔۔؟

لاہور (ویب ڈیسک) بسکٹس تو آپ سب بڑے مزے سے کھاتے ہوں گے، کسی کو نمکین بسکٹ پسند ہوں گے تو کوئی میٹھے، کریم والے شوق سے کھاتا ہوگا۔ لیکن کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ بسکٹ چاہے میٹھا ہو، کریم والا ہو یا نمکین، سب میں گول گول چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں،
بالخصوص کریم والے بسکٹوں میں، یہ سوراخ کیوں ہوتے ہیں اور یہ سوراخ صرف ڈبے والے بسکٹ میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔ بسکٹ میں یہ سوراخ خاص طور سے لازمی رکھے جاتے ہیں تاکہ بیکنگ کے دوران درجہ حرارت زیادہ ہونے کی صورت میں گرم بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے، کیوں کہ اگر یہ گرم بھاپ بسکٹ سے باہر نہیں نکلے گی تو ممکن ہے کہ بسکٹ ٹوٹ جائیں یا پھر ان میں دراڑیں پڑ جائیں، جس کی وجہ سے لوگ ٹوٹے ہوئے بسکٹوں کو خریدنا پسند نہیں کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ماہرین نے سست بچوں کو ایکٹو بنانے کے انوکھا اور سادہ سا طریقہ بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک )اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین گھروں میں زیادہ ایکٹو نہیں رہتے۔ والدین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *