Monday , October 22 2018
ہوم > پاکستان > عثمان ڈار کی بطور چیرمین یوتھ پروگرام تعیناتی۔۔۔۔ مسلم لیگ نے حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

عثمان ڈار کی بطور چیرمین یوتھ پروگرام تعیناتی۔۔۔۔ مسلم لیگ نے حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

لاہور( ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اہم پارٹی رہنما عثمان ڈار کو چیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ۔ جس کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئی ہیں۔ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے اس حکم کو خلاف قانون اقدام قرار دیتے ہوئے ، اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے عثمان ڈار کی بطور وزیر اعظم یوتھ پروگرام چیئر مین تعیناتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،عثمان ڈار کی تعیناتی قواعدو ضوابط سے ہٹ کی گئی ہے۔قرارداد میں وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نوٹیفیکیشن کو فوری واپس لیں۔انہوں نے قرارداد میں مزید موقف اختیار کیا کہ عثمان ڈار کی بطور وزیر اعظم یوتھ پروگرام تعیناتی قوائد وضوابط سے ہٹ کرکی گئی ہے۔حکومت نے تبدیلی کے نام پرمیرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دو چار ہونے والے شخص کوعہدہ دینا ناقابل قبول ہے۔حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں مئوقف اختیار کیا کہ جعلی ڈگری ہولڈر کو یوتھ پروگرام کا چیئر مین مقرر کردیا ہے۔میاں نواز شریف نے جب مریم نواز کو اس عہدے پر تعیناتی کی مخالفت کی گئی تھی۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عثمان ڈار کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے ۔ایک شکست خوردہ اور جعلی ڈگری ہولڈر فلاح کیلئے کیسے کام کر سکتا ہے۔ لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے قرارداد سپیکر صوبائی اسمبلی کے پاس جمع کرادی ہے۔ جس کے بعد ایوان میں قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ کے بعد ہی قرارداد منظور یا مسترد ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کیا۔خیا ل رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں یہ عہدہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس تھا۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار نے اعزازی عہدہ دینے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے جو اعتماد ظاہر کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے کا ٹاسک سونپا ہے۔عثمان ڈار نے سابق دورِ حکومت میں لیپ ٹاپ اسکیم میں کی گئی مبینہ کرپشن کے آڈٹ کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابق حکومت میں جب مریم نواز اس پروگرام کی چیئرپرسن تھیں، تو اس میں اسکیم کے لیے لیپ ٹاپ مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔عثمان ڈار کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاک اسکیم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائے گی اور اس کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ہم آپ کو 10 کروڑ ڈالر دینے کیلئے تیار ہیں ، ایسے ملک نے پاکستان کی مدد کا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، چین یا ترکی نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آذربائیجان نے پاکستان کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *