Friday , December 14 2018
ہوم > انٹرنیشنل > اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق عزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کے قریب ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی احتجاج کر رہے تھے کہ صیہونی افواج نے ان پر اندھا دھند فائر کھول دیے اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔

اسرائیل فورسز کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔خیال رہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کے قریب فلسطینیوں کی جانب سے 29ویں جمعے کو بھی مظاہرہ کیا گیا۔تیس مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ تحریک میں اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل کے پرستاروں کے لیے بڑی خبر : معروف سروس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور( ویب ڈیسک) دنیا بھر کا معروف سر چ انجن گوگل اپنی سوشل میڈیا سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *