Friday , December 14 2018
ہوم > پاکستان > خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ کردیئے گئے

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ کردیئے گئے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب نے وزارت داخلہ سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

جس کے بعد دونوں بھائیوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کو بلیک لسٹ کردیا ہے جس کا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نیب لاہور کی جانب سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو ایک خط تحریر کیا گیا جس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔دوسری جانب نیب نے دونوں بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کر رکھا ہے۔

نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کو دو بار طلب کر چکا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے
نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو 16 اکتوبر کو تیسری بار طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار بھی ہیں جب کہ وہ اس وقت پنجاب اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شہباز شریف کو اے پی سی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش ۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومتی آفر کا خیرمقدم کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *