Friday , December 14 2018
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > یو سی پی میڈیا سکول میں نئے طلباوطالبات کی اورینٹیشن تقریب

یو سی پی میڈیا سکول میں نئے طلباوطالبات کی اورینٹیشن تقریب

(لاہور(فاطمہ فیاض) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباوطالبات کیلئے استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا۔اورینٹیشن تقریب میں یونیورسٹی کے نئے طلباوطالبات ، انکے والدین، ڈینز اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ فیکلٹی آف میڈیااینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے نئے طلباوطالبات کو خوش آمدید کہا۔انکا کہنا تھا

یوسی پی میڈیا سکول ماس کمیونیکیشن میں جدیداور بہترین تعلیم و تربیت کاموثرترین ادارہ بن چکا ہے ۔اس موقع پر طلباوطالبات کو یونیورسٹی کے اہم تعلیمی معاملات، جدید سہولیات اوردیگر متعلقہ امور پر رہنمائی فراہم کی گئی۔اورینٹیشن ڈے پرسکول آف میڈیاکی خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی ۔اس موقع پر یوسی پی میڈیا سکول کی سوسائٹی میڈیا کلب نے اپنا سٹال بھی لگایا اورطلبا وطالبات کی رکنیت سازی کیلئے رجسٹریشن کی۔

یہ بھی دیکھیں

بغیر وضو نماز پڑھنے والے کو حضرت علیؓ نے حضرت عمرؓکو سزا دینے سے کیوں روک دیا؟

لاہور(ویب ڈیسک)ایک ہلکی داڑھی والاشخص حضرت عمر بن الخطابؓ اورحضرت علیؓ کے پاس بیٹھا تھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *