Friday , December 14 2018
ہوم > صحت > سردیوں کی آمد، گلے میں درداور زکام وغیرہ کیلئے گھریلوٹوٹکے کس حدتک مفید ہیں؟جواب ایسا کہ یقین کرنا مشکل

سردیوں کی آمد، گلے میں درداور زکام وغیرہ کیلئے گھریلوٹوٹکے کس حدتک مفید ہیں؟جواب ایسا کہ یقین کرنا مشکل

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں موسم بدل رہاہے اور سردیوں کی آمد آمد ہے جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں نے لحاف لینا شروع کردیئے ہیں ، ایسے میں موسمی بیماریاں جیسے گلے میں خراش اور ناک کا بہنا وغیرہ بھی شروع ہوجاتی ہیں جس کے لیے ہم عمومی طورپر کوئی گولی وغیرہ یا کسی گھریلوٹوٹکے سے علاج کرلیتے ہیں لیکن یہ ٹوٹکے کس حد تک کارآمد ہیں، اس کا بھانڈا ایک تحقیق نے بیچ چوراہے ہی پھوڑدیا۔
برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دی جانے والی ادویات کے موثر ہونے کے ثبوت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ زکام کی علامات، جیسے گلے میں خراش، کھانسی، بخار اور چھینکیں، اگر ان کا کوئی علاج نہ بھی کیا جائے تو یہ علامات ہفتے بھر میں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔سچ یہ ہے کہ زکام کا کوئی جادوئی علاج موجود نہیں، ایسا کچھ نہیں کہ گولی لی اور زکام رفو چکر ہو جائے۔

یہ بھی دیکھیں

ماہرین نے سست بچوں کو ایکٹو بنانے کے انوکھا اور سادہ سا طریقہ بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک )اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین گھروں میں زیادہ ایکٹو نہیں رہتے۔ والدین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *