Monday , October 22 2018
ہوم > انٹرنیشنل > مسٹر حقانی میں تمھاری عزت صرف پاکستانی سفیر ہونے کی وجہ سے کرتا تھا ، مگر اب نہیں کیونکہ۔۔۔ چینی سفارتکار نے حسین حقانی کو آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟ اندر کی کہانی آپ کو حیران کر ڈالے گی

مسٹر حقانی میں تمھاری عزت صرف پاکستانی سفیر ہونے کی وجہ سے کرتا تھا ، مگر اب نہیں کیونکہ۔۔۔ چینی سفارتکار نے حسین حقانی کو آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟ اندر کی کہانی آپ کو حیران کر ڈالے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک چین تعلقات خراب کرنے کے لئے عالمی طاقتیں طرح طرح کی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں ، گذشتہ دنوں امریکی اور برطانوی اخبار نے چینی مسلمانوں کے حوالے سے خبریں شائع کیں جن میں کہا گیا ہے کہ چینی مسلمانوں کو قرآن ترک کرنے اور سور کھانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ان خبروں کے چینی حکومت کی جانب سے سختی سے تردید کردی ۔
پاک چین تعلقات کو خراب کرنے اور مسلمانوں میں غم و غصہ کی کیفیت پیدا کرنے کیلئے سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی بھی میدان میں آگئے ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یورپی اخبار “دی ٹائمز کی خبر شئیر کی ۔خبر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چینی حکومت نے مسلمانوں کے لئے سئور کا گوشت لازمی قرار دے دیا ہے ۔حسین حقانی کے الزامات کے جواب میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ڈی سی ایم شی جن ژاو میدان میں آگئے اور سابق سفیر کو کھری کھری سنادیں۔ شی چن ژاؤ نے حسین حقانی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے نہ صرف ان کے الزام کی سختی سے تردید کی بلکہ سابق سفیر کو اپنی حدود سے تجاوز نہ کرنے کا بھی کہا۔ چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کی یہ خبر آج کا ایک بڑا لطیفہ ہے۔ انہوں نے حسین حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جس کی روح نہیں ہے ، جس کی کوئی قومیت نہیں ہے۔ جس کے پاس اپنا ملک تک نہیں ہے ، وہ بھی چین پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کر رہا ہے، شی چن ژاؤ کے مطابق حسین حقانی کی حالت قابل رحم ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شی چن ژاؤ نے حسین حقانی کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے سابق سفارتکار کو شٹ اپ کال دے دی ۔ چینی سفیر نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے پیچھے امریکہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سابق سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ آپ کو اس پروپیگنڈے کے لئے کتنی رقم دے رہے ہیں۔ تمھارے سارے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ تمھارے یہ الزامات چین پر حملہ ہیں ۔ میں تمھاری عزت صرف اس وجہ سے کر رہا ہوں کہ تم پاکستان کے سابق سفیر رہے ہو۔ لیکن تم ساری حدیں پار کر رہے ہو۔ لیکن اس کے بعد مزید نہیں چلے گا۔ اب آپ کو الزامات کا موثر اور بروقت جواب دیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے صحافی سی جے ویریلمن کو مخاطب کرتے ہوئے شی چن ژاؤ کا کہنا تھا کہ یہ بے بنیاد اور چین مخالف پروپیگنڈا ہے۔ چین اپنے شہریوں کی حفاظت کرتا ہے۔ وہ ان کی مذہبی آزادی اور اعتقاد کی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ یہاں ہر رنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد آزاد اور خود مختار ہیں۔ چینی سفارتکار کے مطابق یورپی اخبار کا کالم نگار چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کا چین میں داخلہ بھی ممنوع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور روس کے درمیان تیس سالہ معاہدہ ختم۔۔۔ روس کی امریکہ کو دھمکی ۔۔ بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

واشنگٹن( ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی دی ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ جوہری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *