Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > روس اوربھارت کو بڑا جھٹکا، چین کا براہموس کے مقابلے میں سپرسانک میزائل تیار، پاکستان کی طرف سے بھی خریدے جانے کاامکان

روس اوربھارت کو بڑا جھٹکا، چین کا براہموس کے مقابلے میں سپرسانک میزائل تیار، پاکستان کی طرف سے بھی خریدے جانے کاامکان

بیجنگ(ویب ڈیسک) حال ہی میں تجربے کے مراحل سے گزرنے والے چینی ساختہ سپرسانک میزائل کے خریداروں میں ممکنہ طورپر پاکستان بھی ہوگا ، گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی میزائل بھارت اور روس کی طرف سے مشترکہ طورپرراکٹ سسٹم کے تحت ڈیویلپڈ سسٹم براہموس میزائل سے بہترہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو ہی چینی سپرسانک میزائل کے تجربات مکمل کیے گئے ہیں اور چینی عسکری ماہرین کا خیال ہے کہ یہ میزائل سسٹم اسلحہ کی عالمی منڈی میں مقابلہ کرے گا۔گوانگ ڈونگ ہونگڈا بلاسٹنگ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ HD1میزائل کا تجربہ کامیاب رہا اور
مقرر کیے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے گئے ۔ اس میزائل میں ہونگڈا نے خود ہی سرمایہ کاری کی اور بنایاجو ملٹری سویلین کاوشوں کی بہترین مثال ہے ۔ حکومت کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد کمپنی معاہدہ کرے گی اور دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر HD1سپرسانک میزائل کی تیاری شروع کردے گی ، اس طرح کے سپرسانک میزائل عالمی دفاعی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سپرسانک سپیڈ پر اینٹی میزائل سسٹم کو بھی توڑنے کی صلاحیت ہونے کی وجہ سے پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی طرف سے دلچسپی کا اظہار کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ اس میزائل کے مقابلے میں روس اور بھارت کی طرف سے مشترکہ طورپر تیار کیاگیا براہموس میزائل کئی گنا مہنگا اور کم خصوصیات کا حامل ہے ۔
کمپنی ویب سائٹ کے مطابق گونگڈا ایک مائیننگ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس جنوبی چین کے صوبے گوانگڈونگ کے دارالحکومت گوانگژو میں ہے، 1988ءمیں بننے والی یہ کمپنی پہاڑوں میں بارود لگانے والے اور فوجی آلات بناتی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *