Tuesday , November 13 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ”جب میں نے والد کو بتایاکہ اجے سے شادی کرناچاہتی ہوں تو وہ ۔ ۔ ۔“کاجول نے تاریخی راز بے نقاب کردیا

”جب میں نے والد کو بتایاکہ اجے سے شادی کرناچاہتی ہوں تو وہ ۔ ۔ ۔“کاجول نے تاریخی راز بے نقاب کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی ہیروئن کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اہلخانہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی اجے دیوگن سے شادی ہو۔
نیہادھوپیاکیساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کاجول نے انکشاف کیاکہ کیسے ان کی فیملی اجے دیوگن سے شادی نہیں کرناچاہتے تھے اور اپنے بچوں کے بارے میں بھی گفتگو کی ۔ سینئر اداکارہ کاکہناتھاکہ ’کوئی بھی نہیں چاہتاتھاکہ میری اجے دیوگن سے شادی ہو، میری فیملی شش و پنج کا شکار تھی ، جب میں نے اپنے باپ کو بتایاکہ میں اجے دیوگن سے شادی کرناچاہتی ہوں تو وہ ایک ہفتے کے لیے مجھ سے بولے تک نہیں‘۔
اداکارہ نے مزید بتایاکہ ان کے والد نے پھر ان سے کیریئرکے حوالے سے پوچھ گچھ شروع کردی کیونکہ وہ اس وقت اپنے عروج پر تھا اور شادی کیلئے اوائل عمری تھی لیکن وہ اجے دیوگن سے شادی کیلئے ڈٹی رہیں، میں اور اجے ذرا عجیب قسم کے انسان ہیں جس کے لیے لوگوں کو تحفظات بھی ہوتے ہیں ، لوگوں کو شبہ تھا کہ ہم ایک جوڑی کے طورپر کیسے ہوں گے کیونکہ اس وقت ہم اتنے زیادہ سوشل نہیں تھے۔
یادرہے کہ دونوں کی شادی چوبیس فروری 1999ءکو ہوئی تھی ۔

یہ بھی دیکھیں

ایک رات کی دلہن یا پھر ۔۔۔ ؟ سشمیتا سین کی 27 سالہ نوجوان کے ساتھ شادی کی اطلاعات کے بعد ایک اور چکرا دینے والی خبر

ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 47 سالہ لیجنڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *