Tuesday , November 13 2018
ہوم > صحت > اگر آپ کو ٹیکہ لگواتے وقت تکلیف ہوتی ہے تو ٹیکہ لگوانے سے قبل یہ ضروری کام کرلیں۔۔ ٹیکہ لگنے کا احساس تک نہیں ہوگا

اگر آپ کو ٹیکہ لگواتے وقت تکلیف ہوتی ہے تو ٹیکہ لگوانے سے قبل یہ ضروری کام کرلیں۔۔ ٹیکہ لگنے کا احساس تک نہیں ہوگا

کراچی( ویب ڈیسک) سیانے کہتے ہیں پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔ بعض معمولی سے دردوں سے نجات کیلئے ہمیں طرح طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں۔ جو کہ صرف احتیاط کے ذریعے ہی دور کئے جاسکتے ہیں، بعض اوقات ان کا علاج بھی معمولی ہوتا ہے لیکن ڈاکٹرز ہمیں مہنگے علاج اور ادویات لینے پر مجبور کرتے ہیں۔
آج ہیلتھ ٹپس میں آپ کو معمولی نوعیت کی تکالیف کے علاج بتائیں گے۔ گلے میں خراش تقریبا ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے۔ جس کے لئے مہنگی اینٹی بائیوٹیکس استعمال کی جاتی ہیں ۔ لیکن اس کے لئے آپ اپنےکان کے اندر کھجلی کریں کیوں کہ کان کےاندر رگوں کی بناوٹ ایسی ہیکہ وہاں خارش کرنے سے آپ کے گلے کو خودبخود سکون پہنچےگا۔۔کسی نہایت شور والی جگہ پر کسی کو سننے میں دشواری ہے؟؟ تو کسی شخص کی بات سننے کے لیے دائیں کان کا استعمال کریں کیوں کہ دایاں کان انسانی آواز کو زیادہ تیزی اور زیادہ بہتری سے کیچ کرتا ہے۔اگلی ہیلتھ ٹپ بیت الخلا ء کے حوالے سے ہے ۔ اکثر اوقات آپ کو بیت الخلاء جانے کی حاجت ہوتی ہے ۔ لیکن آپ کے اردگرد باتھ روم نہیں ہوتا ۔ کوئی بات نہیں اپنے پیارے لوگوں کے بارے زیادہ سے زیادہ سوچیں۔۔۔یہ خیالات آپ کے دماغ کو مصروف کر دیں گے اور آپ کا دماغ بھٹک جائے گا۔ٹیکے کے درد سے خوفزدہ افراد کیلئے مشورہ ہے کہ اگلی دفعہ جب بھی ٹیکہ لگوانے جائیں جیسے ہی ٹیکے کی سوئی جسم میں گھسے آپ ہلکا سا کھانس دیں۔۔۔ کیوں کہ کھانسی آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں دباو پیدا کر دیتی ہے اور درد جو آپ کے دماغ کی جانب سفرکرنا ہی چاہ رہا ہوتا ہے اس کی شدت کم ہو جاتی ہے۔
کھانا انسانی صحت کیلئے جہاں ضروری ہے وہیں زیادہ مقدار میں کھانا ۔ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ نے رات کو زیادہ کھانا کھا لیا ہے اور آپ نے کھانے کے بعد چہل قدمی بھی نہیں کی تو آپ اپنی بائیں جانب سوئیں ۔اس طرح آپ کی غذائی نالیاں آپ کے معدے سے نیچے رہیں گی اور آپ معدے کی تیزابیت محفوظ رہیں گے۔ہر چوتھا پاکستان دانت میں درد کے عارضے میں مبتلا رہتا ہے ۔۔دانت میں درد ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔اپنے ہاتھ کی پچھلی جانب انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے مابین درمیان برف رگڑیں۔۔ہاتھ کے پچھلی جانب رگوں کا پھیلاو اس قسم کا ہے کہ منہ میں موجود دانتوں کا درد دماغ تک نہیں پہنچ پاتا۔نوجوان انٹرویو کیلئے جاتے ہوئے یا کسی سے بات کرتے ہوئے اکثر نروس ہوجاتے ہیں ۔ ان کے دل کی دھڑکن قابو نہیں رہتی ۔آپ ہی کیلئے مشورہ ہے کہ آپ اپنے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کو منہ میں لے کر پھونکیں ماریں۔ ایسا کرنے سے ہاتھ کے انگوٹھے سے منسلک جو رگ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتی ہے وہ اپنا کام تیز کر دے گی۔ یہ انتہائی آزمودہ نسخہ ہے جس کے انسانی صحت پر دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تیراکی کے شوقین افراد کو پانی کے نیچے سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے ۔اکثر یوں ہوتا ہے کہ پانی کی تہہ میں جانے سے پہلے ہم ایک لمبا سانس لیتے ہیں تا کہ پانی کے نیچے زیادہ وقت گزار سکیں۔۔۔ایسا کرنا درست نہیں۔۔پانی کے نیچے جانے سے پہلے تیزی سے چھوٹے چھوٹے سانس لیں۔۔ اور پانی میں چلے جائیں۔۔اس طرح آپ کے دماغ کو آپ دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائیں کہ آپ کے پاس کافی آکسیجن جمع ہو گئی ہے کیوں کہ آپ کا دماغ ہی ہے جو آپ کو ڈراتا ہے کہ باہر آ جاو آکسیجن کم ہو ہو رہی ہے۔۔چھوٹے چھوٹے سانس لے کر پانی کی تہہ میں جانے سے آپ سات سے دس سیکنڈز زیادہ وقت گزار سکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ زیادہ دیر بیٹھنے سے یا کوئی کام کرنے سے آپ کے ہاتھ یا پاوں سو جاتے ہیں۔ کوئی بات نہیں۔۔ابھی جگا لیتے ہیں۔۔اپنے سر کو دائیں سے بائیں یا کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمانا شروع کر دیں۔۔چند سیکنڈز کے اندر اندر ہاتھ یا پاوں نیند سے بیدار ہو جائیں گے، ناک سے خون بہنے کی صورت میں ایک کاٹن لیں اور اپنا منہ کھول کر اوپر والے مسوڑے میں خالی جگہ رکھ کر زور سے دبا دیں کیوں کہ آپ کے ناک سے بہنے والا زیادہ تر خون مسوڑے کی اوپر والی جگہ سے آتا ہے۔ہچکیاں روکنے کیلئے اپنے انگوٹھے اور دوسری انگلی(شہادت کی انگلی کے ساتھ والی) کو اپنی بھنووں (آئی برو) پر رکھیں اور ہلکا سا دبائیں۔۔کچھ دیر ایسا رہنے دیں ہچکی رک جائے گی ۔

یہ بھی دیکھیں

انرجی ڈرنکس بچوں کے لیے کس قدر خطرناک اور نقصان دہ ہیں ؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

برطانیہ (ویب ڈٰیسک)برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں 18 سال سے کم عمر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *