Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > پاکستان تحریک انصاف کی انتہائی معروف اور خوبرو خاتون رہنما نے پارٹی چھوڑ دی کیونکہ۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کی انتہائی معروف اور خوبرو خاتون رہنما نے پارٹی چھوڑ دی کیونکہ۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک )عمران خان کی آپ نے یہ تصویر تو ضرور دیکھی ہو گی جس میں وزیراعظم انہیں پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دے رہے ہیں اور پارٹی کا جھنڈا پہنا کر خوش آمدید کہہ رہے ہیں تاہم اب ان کے حوالے انتہائی دلچسپ خبر سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ خاتون معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ وارثی ہیں اور انہوں نے چند مہینے قبل ہی عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تاہم اب وہ پارٹی چھوڑ بھی گئی ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر ایک تصویر جاری کی جس میں عائشہ وارثی سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کے ہمراہ ہاتھوں میں پھولوں کا دستہ تھامے کھڑی ہیں ۔
اس پوسٹ کے ساتھ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیغام درج کیا گیاہے معرو ف فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی سندھ کی سابق سیکریٹری سوشل سروسز نے آج زرداری ہاوس میں فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *