Tuesday , November 13 2018
ہوم > انٹرنیشنل > ترکی میں چھے پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔ وجہ ایسی کہ سارا ملک منہ چھپانے لگ گیا

ترکی میں چھے پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔ وجہ ایسی کہ سارا ملک منہ چھپانے لگ گیا

انقرہ(ویب ڈیسک) یورپ جانا ہر پاکستانی کا خواب ہوتا ہے۔ جس کے لئے پاکستانی طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ گرین کارڈ کا حصول یا تلاش رزق کی جستجو کرنی ہو تو پاکستانی نوجوانوں کو اپنی منزل یورپ ہی میں دکھائی دیتی ہے۔وہ اس جستجو کے حصول کے لئے اکثر اوقات غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔
ترک ضلع سیواس میں غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کے متوالے 11 تارکین وطن پکڑے گئے جن میں چھے پاکستانی متوالے بھی شامل تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک ضلع سیواس میں غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کے متوالے 11 تارکین وطن پکڑے گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر سیواس – ایرزنجان قومی شاہراہ پر ایک ٹرک کو روکا جس کی تلاشی لینے پر اس پر سوار 6 پاکستانی گرفتار کر لیے گئے۔پولیس نے اسی مقام پر پیدل چلنے والے 5 مشتبہ افراد کو بھی دھر لیا جو کہ افغانی تھے ۔ان تمام افراد کو بعد ازاں کی کا روائی کےلیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے۔کئی افراد متعدد کارروائیوں میں اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ گذشتہ ماہ ہی بحیرہ روم کے علاقے کی کوسٹ گارڈ نے مرسن کے کھلے سمندر سے 171 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے ۔کوسٹ گارڈ کمان نے انٹر نیٹ سائٹ سے اعلان کیا ہے کہ ہاٹ لائن سے ایک غیر ملکی نے خوفزدہ آواز میں مددمانگی ۔جس کے بعد کوسٹ گارڈ حرکت میں آ گئی ۔مرسن کے کھلے سمندرایک ماہی گیر کشتی کی نشاندہی کی گئی جس میں 32 عورتو ں اور 55 بچوں سمیت 177 تارکین وطن موجود تھے ۔ یہ تارکین وطن بھوکے پیاسے اور نڈھال حالت میں تھے ۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے ایکشن میں آئی ہے ، رواں ماہ دو روز میں 63 افراد حراست میں لے لئے گئے، میانوالی کے کندیاں روڈ کچا پکا موڑ پر چھاپے میں غیر قانونی طور پر یورپ جانیوالے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں ۔ 44 افراد کو میانوالی میں گرفتار کیا گیا، زیر حراست افراد میں نو عمر لڑکے بھی شامل تھے جبکہ انسانی اسمگلرز سے منگل کو بازیاب ہونے والے 19 بچوں کو فیصل آباد کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ بچوں کے والدین کو بھی عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کےمطابق انسانی اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ دوسری جانب منگل کو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 174 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں ایرانی سرحدی انتظامیہ نے چاغی سے ملحق تفتان سرحد پر ڈی پورٹ کرکے مقامی لیویز حکام کے حوالے کردیا۔تفتان کی لیویز حکام کے مطابق گرفتار تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

تبدیلی والوں کا شاندار اقدام : نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا فیصلہ کر لیا گیا ؟ اولاد سے پریشان والدین کے کام کی خبر

لندن (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ ساجد جاوید نے نوجوانوں کو جرائم سے روکنے اور گینگز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *