Wednesday , January 16 2019
ہوم > سائنس > اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل صارفین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل صارفین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے موبائل فونز کی تصدیق کی تاریخ میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے یہ اعلان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن کی ہدایت پر کیا گیاہے ، ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہناہے کہ موبائل فون کی تصدیق کیلئے آئندہ تاریخ کا تعین وزارت انفارمیشن کرے گی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید اور ڈائریکٹر طالب ڈوگر اور دیگر اراکین نے شرکت کی تھی۔
اجلاس کے آغاز پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا تھا کہ پی ٹی اے 20 اکتوبر سے موبائل فون بند کرنے جارہا ہے، عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، پی ٹی اے حکام واضح کریں کہ معاملہ کیا ہے کیونکہ پی ٹی اے کا پیغام واضح نہیں ہے۔اس دوران چیف پی ٹی اے حکام نے 20 اکتوبر سے غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ موبائل فون بند کرنے کے معاملے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اس کے لیے ایک نظام لانچ کر رہے ہیں، کوئی موبائل فون بند نہیں ہوگا، نان کمپلائنٹ پر فیصلہ کریں گے۔
پی ٹی اے نے بریفنگ دی کہ ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) موبائل فون کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے لایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس نظام سے موبائل فون کی درآمد سے آمدنی 20 کروڑ ڈالر تک بڑھ جائے گی۔پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ موبائل فون ویری فیکیشن کی آخری تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کی جارہی ہے۔
دوران اجلاس چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی کہ اسمگل شدہ اور ایک جیسے آئی ایم ای آئی نمبر کو روکنے کے لیے نیا سسٹم لا رہے ہیں کیونکہ ایک جیسے آئی ایم ای آئی نمبر ٹریس کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک جیسے آئی ایم ای آئی نمبر سیکیورٹی کے لیے بھی خطرات ہیں اور ایسے نمبر سیکیورٹی اداروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کا طاقتور ترین موبائل فون لانچ کر دیا گیا ،اس فون کی ناقابل یقین خصوصیات اس خبر میں ملاحظہ کریں

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں دنیا کا طاقتور ترین فون لانچ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *