27

مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور بل گیٹس کے دوست پال ایلن چل بسے

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کے قریبی ساتھی پال ایلن 65سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایل کی موت ان کے آبائی علاقے سیاٹل میں کینسر کی وجہ سے ہوئی ، وہ 2009ءسے اس موزی مرض میں مبتلاءتھے تاہم وہ صحت یاب ہوگئے تھے ۔ گزشتہ ماہ اہل خانہ نے اعلان کیاتھاکہ پال ایلن کو دوبارہ کینسر ہوگیا۔

ایلن نے اپنی وفات کے بعد اپنی نصف سے زائد دولت بھی عطیہ کرنے کی وصیت کر رکھی تھی جو مختلف فلاحی اداروں اور منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں