Tuesday , November 13 2018
ہوم > انٹرنیشنل > ریلوے کی تاریخ میں اب تک کا سب سے خوفناک حادثہ، پچاس افراد مارے گئے

ریلوے کی تاریخ میں اب تک کا سب سے خوفناک حادثہ، پچاس افراد مارے گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے شہر امرتسر میں میلے دیکھنے بڑی تعداد لوگ ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں واقع جودھا پھاٹک پر تیز رفتار ٹرین درجنوں افراد پر چڑھ دوڑی جس کے باعث پچاس سے زائد افراد کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ متعد د کے ذخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔امرتسر میں جودھا پھاٹک کے قریب لوگوں کی بڑی تعداد مذہبی رسم “راونڈ کو جلانے ” کے میلے میں میں شرکت کیلئے اکھٹے ہوئے تھے تاہم اس دوران بڑے پیمانے پر آتش بازی اور پٹاخے چلائے گئے جس کے باعث ہر طرف دھواں ہی دھواں ہو گیا اور عین اس موقع پر میلے میں بھگدرڈ مچ گئی اورلوگوں نے رش میں سے نکلنے کیلئےمیلے سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور کچھ لوگ پھاٹک کی جانب دوڑ پڑے تاہم پٹاخوں کے شورکے باعث ٹرین کے ہارن کی آواز کسی کو سنائی نہیں دی جبکہ دھویں کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین کسی کو آتی ہوئی نظر بھی نہ آئی جس کے باعث یہ سنگین نوعیت کا حادثہ پیش آ گیاہے ۔
بھارتی پولیس کی جانب سے مرنے کی تعداد کے حوالے سے کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے تاہم اندازہ لگایا جارہاہے کہ اب تک پچاس سے ساٹھ کے قریب افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بڑی تعدا میں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے کا عمل جاری ہے ۔اس انتہائی افسوسناک واقعے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مریضوں کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جائے اور امدادی کارروائیوں کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ امرتسر کیلئے فوری نکل چکے ہیں اور ان کا کہناہے کہ تمام سرکاری افسران اور عملہ موقع پر موجود ہے اور لوگوں کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جار ہے ہے ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا گیاہے جبکہ زخمی ہونے والوں کے علاج کے تمام تر اخراجات بھی بھارتی حکومت اٹھائے گی۔بھارتی ہوم منسٹرراج ناتھ سنگھ نے وفاقی حکومت کو پنجاب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تبدیلی والوں کا شاندار اقدام : نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا فیصلہ کر لیا گیا ؟ اولاد سے پریشان والدین کے کام کی خبر

لندن (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ ساجد جاوید نے نوجوانوں کو جرائم سے روکنے اور گینگز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *