Monday , January 21 2019
ہوم > انٹرنیشنل > سعودی عرب نے بالآخرصحافی جمال خاشقجی کی اپنے سفارتخانے میں ہلاکت کا اعتراف کرلیا

سعودی عرب نے بالآخرصحافی جمال خاشقجی کی اپنے سفارتخانے میں ہلاکت کا اعتراف کرلیا

جدہ (ویب ڈیسک)پوری دنیا میں ہنگامے کے بعد سعودی عرب نے بالآخر اپنے سفارتخانے میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کا اعترا ف کرلیا اور کہاہے کہ استنبول میں قونصل خانے کے اندر ہونیوالی لڑائی میں اس کی جان چلی گئی ۔ تحقیقات کے بعد نائب انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور ولی عہد محمد بن سلمان کے سینیئر مشیر سعود القحطانی کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے اور 18 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیاگیاتاہم موت یا لاش کے بارے میں مزید کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
سعودی حکام کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ہوا ہے وہ بالکل ناقابل برداشت ہے لیکن ساتھ ساتھ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ان کے ملک کا بہت اہم اتحادی ہے، 18 افراد کو حراست میں لینا پہلا قدم ہے۔
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ قونصل خانے میں جمال خاشقجی اور ان کے لوگوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جن سے وہ ملے تھے جس کا اختتام ان کی موت پر ہوا۔
ادھرترکی کا الزام ہے کہ جمال خاشقجی کو ایک سعودی ہٹ سکواڈ نے قونصل خانے میں قتل کیا ہے، مشتبہ سعودی ایجنٹس کی اس 15 رکنی ٹیم کی شناخت کر لی گئی ہے جو جمال خاشقجی کی گمشدگی کے روز استنبول آئے اور واپس گئے تھے۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ یہ گروپ اپنے ساتھ ایک ہڈیاں کاٹنے والی آرا مشین لائے تھے اور اس گروپ میں پوسٹ مارٹم کرنے والا ڈاکٹر بھی شامل تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورنیوایئراکٹھےمنانے کے بعد آج کل کدھرہیں؟ اور کن کاموں میں مصروف ہیں ؟ شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے 2019 کا جشن نیویارک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *