Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > شیخ رشید کووزارت ملتے ہی ان کی نیندیں اڑ گئیں، شب بیداری کی وجہ سے کتنا وزن کم ہوگیا؟ حیران کن انکشاف

شیخ رشید کووزارت ملتے ہی ان کی نیندیں اڑ گئیں، شب بیداری کی وجہ سے کتنا وزن کم ہوگیا؟ حیران کن انکشاف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت نے ملک کا انتظام و انصرام سنبھالا تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے دی گئی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ وزارت ملنے کے بعد سے شیخ رشید صحیح طورپر نیند بھی نہیں لے سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ ریلوے میں مسائل کی وجہ سے رات بھر سونہیں سکتا، 16کلوگرام وزن کم ہوگیاہے ،موجودہ حکومت کو چوروں کا لوٹا ہوا ملک ملا ہے، بدعنوانیوں میں ملوث افراد کو سزا ہو کر ہی رہتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے ملک کو جی بھر کر لوٹا ہے، ریلوے کے ساتھ بھی بہت ظلم کیا گیا ہے، 22 کروڑ روپے کا انجن 42 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمے کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات ا ٹھائے جا رہے ہیں، ریلوے کی آمدنی میں 1 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں مسافروں کے مطالبے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *