Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے اور دعویٰ کیاجارہاہے کہ کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس ہے لیکن اب ایک ایسے مقدمے میںمبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے درخواست عدالت پہنچ گئی کہ ہرپاکستانی کادل خون کے آنسو روئے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکہ میں قید پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے درخواست ہائیکورٹ پہنچ گئی اور جسٹس عامر فاروق نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت پاکستان نے
کیس کے لئے 2010 میں 20 لاکھ ڈالر امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو جاری کئے حسین حقانی اس وقت امریکا میں پاکستانی سفیر تھے جنہوں نے اس رقم میں کرپشن کی۔ کرپشن الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنی لیکن اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، بتایا جائے عافیہ صدیقی کیس میں کتنے اخراجات ہوئے اور عدالت سے استدعا ہے کہ 2008 سے2011 کے درمیان کیس میں اخراجات کی تفصیلات فراہمی کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *