Tuesday , November 13 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > اداکار مانی اور حراکی شادی کس عمر میں ہوئی اور دونوں کی پریم کہانی میں کون کونسے موڑآئے؟ ایسی کہانی کہ پوری دنیا کے عاشق دنگ رہ گئے

اداکار مانی اور حراکی شادی کس عمر میں ہوئی اور دونوں کی پریم کہانی میں کون کونسے موڑآئے؟ ایسی کہانی کہ پوری دنیا کے عاشق دنگ رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز اور ٹی وی چینل دیکھنے والے افراد شاید چند ہی ہوں جنہوں نے پاکستانی اداکار اور میزبان مانی اور حراکی جوڑی نہ دیکھی ہولیکن اب ان دونوں کی پریم کہانی کی ایسی داستان خود خاتون نے سنادی کہ پوری دنیا کے عاشق دنگ رہ جائیں گے ۔
ثمینہ پیرزادہ کے شومیں گفتگو کرتے ہوئے حرانے بتایاکہ مانی میری دوست کا دوست تھا اور عجیب سی بات یہ تھی کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو
پسند کرتے تھے،دلچسپ بات یہ تھی کہ میری منگنی ہوچکی تھی، کچھ ماہ میں شادی ہونے والی تھی، میرا منگیتر کافی سنجیدہ تھا، لیکن مجھے کسی اور قسم کا آدمی چاہیے تھا، میں نے اپنی دوست کے فون سے مانی کا نمبر نکالا تھا اور مریم خان بن کر مانی سے بات کی اور کہا کہ میں تمہیں پسند کرتی ہوں اور تم سے ملنا چاہتی ہوں۔
حرا کا کہنا تھا کہ دوسری جانب میں نے اپنی دوست سے کہا کہ تم مجھے مانی سے ملوا دو میری تو 6 ماہ میں شادی ہونے والی ہے، جبکہ دوسری جانب میں مانی سے بھی باتیں کرتی تھی، لیکن اس موقع پر میں مانی سے ان کی مداں بن کر ملنے گئی اور میری مانی سے پہلی ملاقات ہی ایسی تھی کہ مجھے وہ بیحد پسند آگئے۔حرانے انکشاف کیاکہ میرے بھائیوں کو لگتا تھا کہ میں اپنے منگیتر سے بات کرتی ہوں جبکہ میں تو مانی سے بات کرتی تھی، میں نے گھر آکر مانی سے بات کی تو وہ پہچان گیا کہ وہ لڑکی جو اس سے بات کرتی تھی وہ میں ہی تھی، میں نے اپنے منگیتر کو دھوکہ دیا ہے، ان سے تھوڑی سی بات چیت کرکے میں فون بند کردیتی تھی کہ مجھے نیند آرہی ہے اور پھر ساری رات میں مانی سے بات کرتی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق یہی نہیں بلکہ ان دونوں کی پریم کہانی میں اس وقت انتہائی حیرت انگیز موڑآیا جب مانی اچانک حرا کی زندگی سے غائب ہوگیا، جبکہ وہ سمجھی تھی کہ مانی ان سے شادی کریں گے، لیکن ایسا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے منگیتر کو سب کچھ سچ بتادیا تھاکہ میں سونہیں رہی ہوتی بلکہ اس سے بات کرتی ہوں، آپ اگر شادی کرنی چاہیں تو آپ کی مرضی۔حرا نے مزید بتایا کہ مانی سے شادی بھی کسی ڈرامے سے کم نہ تھی ، ایک عرصے بعد ایک دن مانی کا فون آیا، بعد میں وہ اچانک ان کے گھر اپنے والدین کے ساتھ آگئے اور اس طرح ان دونوں کی شادی ہوگئی۔
حرا نے یہ بھی بتایا کہ مانی سے شادی سے قبل ان کی دو منگنیاں بھی ٹوٹی، جن میں سے ایک ان کے کزن سے ہوئی تھی، کیوں کہ وہ تعلیم کی کتابیں دیکھ کر ڈر گئیں تھیں اور انہوں نے عشق کرکے شادی کرنا ہی بہتر سمجھا۔اپنے والدین کے رشتے کا ذکر کرتے ہوئے حرا نے یہ بھی کہا کہ ان کے والدین کا بھی افیئر تھا اس لیے محبت کے معاملے میں وہ بھی ایسی ہی ہیں۔یاد رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت وہ 19 سال کی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایک رات کی دلہن یا پھر ۔۔۔ ؟ سشمیتا سین کی 27 سالہ نوجوان کے ساتھ شادی کی اطلاعات کے بعد ایک اور چکرا دینے والی خبر

ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 47 سالہ لیجنڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *