Tuesday , November 13 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > کوکوکورینا ، گانے نے مومنہ مستحسن اور شیریں مزاری کے درمیان سخت لڑائی کروا دی ، جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

کوکوکورینا ، گانے نے مومنہ مستحسن اور شیریں مزاری کے درمیان سخت لڑائی کروا دی ، جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)کوک سٹوڈیو کے نئے گانے کوکوکورینا کو لے کر شائقین کافی غصے میں نظر آ رہے ہیں تاہم جب یہ گانا شیریں مزاری نے سنا تو وہ بھی آگ بگولہ ہوئیں اور انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے حصہ ڈال دیا جس پر مومنہ مستحسن بھی میدان میں آئیں اورپھر دونوں کے درمیان سرد جنگ دیکھنے میں آئی ۔
پی ٹی آئی رہنما شریں مزاری نے جب یہ گانا سنا تو انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا ‘خوفناک! ایک عظیم کلاسک کو تباہ کر دیا گیا- کوک اسٹودیو نے اس کلاسک گانے کے اس طرح سے قتل عام کی اجازت آخر کیوں دی؟’۔
بس پھر ہونا کیا تھا شیریں مزاری کا یہ ٹویٹ مومنہ مستحسن کی نظروں سے بھی گزر گیا اور انہوں نے کمر کستے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کیلئے پیغام جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ “آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معذرت خواہ ہوں ،ہمارے بارے میں رائے دینا اورناراضی کا اظہار کرنا آپ کا حق ہے ،بالکل ایسے ہی جیسے ہم سب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے ۔ بطور ہماری وزیر انسانی حقوق آپ کو کوک سٹوڈیو کو داد دینی چاہیے جنہوں نے ہمیں اپنی رائے کے اظہار کیلئے موقع دیا ، خصوصی طور جب ہم خوفناک ہیں ۔

مومنہ مستحسن کے جواب کی گونج شیریں مزاری تک پہنچی اور انہوں نے پھر میدان میں آتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ “میں نے گانے سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا جسے میں خصوصی طور پر غیر سیاسی کہوں گی ،آپ اس میں وزارت کو کیوں لے آئیں؟۔

اس پر مومنہ مستحسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میم میں اس کا احترام کرتی ہوں ، میں اس پر معذرت کرتی ہوں اور آپ کی خدمات کا اعتراف بھی کرتی ہوں ، آپ کو اپنی رائے دینے کا حق ہے ، میں صرف آپ کے اس سوال کا جواب دے رہی تھی کہ کوک سٹوڈیونے اسے گانے کی اجازت کیوں دی ،۔جیسا کہ اگر کسی کے پاس عہدہ ہے تو میں امید کرتی ہوں کہ آپ اظہار رائے کی اجازت پر داد دیں گی ۔

مومنہ مستحسن کا ایک اور ٹویٹ میں کہناتھا کہ جیسا کہ کسی کے پاس عہدہ ہے تو میں زیادہ ذمہ داری کی امید کرتی ہوں کہ کس طرح آپ عوامی پلیٹ فارمز پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں ، ہم بطور شہری میم آپ کی طرف دیکھتے ہیں ،سپائڈر مین کے انکل بین نے کہا تھا کہ زیادہ طاقت اپنے ساتھ زیادہ ذمہ داری بھی لاتی ہے ،ہمیں نیچے مت گرنے دیجے گا ۔گلوکارہ نے اپنے اس ٹویٹ میں نئے پاکستان کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ۔
مومنہ مستحسن کا کہناتھا کہ جب آپ کو عہدہ ملتا ہے تو یہ بات صرف سیاست تک یا اپنی ذات تک محدود نہیں رہتی ، پھر یہ بات ملکی سطح پر آجاتی ہے ،آپ صرف پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ہم سب کی نمائندگی کرتی ہیں ،ایسے وقت میں جب کہ ہم انٹرنیٹ پر نفرت آمیز رویے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آپ مہربانی کر کے اس میں مزید تیل نہ ڈالیں ۔

شیریں مزاری نے مومنہ مستحسن کا یہ ٹویٹ دیکھا تو جواب دیتے ہوئے کہانی ختم کا کہا ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ “کیا تم سنجیدہ ہو، گانے کی پسند یا ناپسند کا کسی کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی سیاست کے ساتھ ، یہ ذاتی مرضی پر منحصر ہے ، مجھے یہ گانا پسند نہیں آیا اس لیے اب کہانی ختم ۔”

یہ بھی دیکھیں

ایک رات کی دلہن یا پھر ۔۔۔ ؟ سشمیتا سین کی 27 سالہ نوجوان کے ساتھ شادی کی اطلاعات کے بعد ایک اور چکرا دینے والی خبر

ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 47 سالہ لیجنڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *