Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > ” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

” ہم ایسا کوئی نکاح نامہ تیار نہیں کررہے جس میں عورت۔ ۔ ۔“کنوارے نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی ، واضح اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے عورت کو طلاق کا حق دینے سے متعلق افواہوں پر وضاحت کردی ہے اور کونسل کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ نکاح نامے کے کسی نئے ڈرافٹ پر کوئی غور نہیں کررہے جس میں خاتون عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے بغیر ہی شوہر کو طلاق دے سکے ، پہلے سے ہی موجودڈرافٹ میں خاتون کو شادی کے ختم کرنے کی اجازت ہے تاہم اس پر عمل درآمد کم ہی ہوتاہے ۔
سب سے پہلے خبرسامنے لانے والے انگریزی جریدے’دی نیوز‘ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے بتایاکہ نکاح خوان قانونی طورپر پابند ہوگا کہ وہ خاتون کو شادی منسوخ کرنے سے متعلق اس کے حق سے آگاہ کرے تاہم کونسل کے ترجمان اکرام الحق کی طرف سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ ایسا کوئی ڈرافٹ زیرغور نہیں جس میں یہ واضح ہوکہ خاتون اپنے شوہر کو طلاق دے سکتی ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ ’ کونسل نکاح نامے اور طلاق نامے پر کام کررہی ہے جس کی زبان انتہائی سلیس اور سمجھنے میں آسان ہو، فیملی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے قرآن وسنت کے مطابق ضروری شقیں بھی ڈالی جائیں گی ‘۔یہ بھی غو رکیاجارہاہے کہ نکاح نامے پر تمام شناختی معلومات درج کی جائیں اور نکاح نامے کو مزید موثر اور دستاویزی بنایاجائے ، پھر بھی یہ ڈرافٹ سکالرز کے سامنے پیش کیاجائے گا اور پھر رسمی منظوری کیلئے کونسل کی میٹنگ میں سامنے لایاجائے گا۔
یادرہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں ایک خاتون سمیت کم ازکم 8اور زیادہ سے زیادہ 20ممبرز ہوتے ہیں جن کا کام یہ ہے کہ پارلیمنٹ کو یہ تجویز کرنا ہے کہ قوانین اسلام سے متصادم تو نہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *