Tuesday , November 13 2018
ہوم > کھیل > دنیائے کرکٹ کے ریکارڈ ہولڈر باﺅلر رنگنا ہیرتھ نے کیریئرکا اہم ترین فیصلہ سنادیا

دنیائے کرکٹ کے ریکارڈ ہولڈر باﺅلر رنگنا ہیرتھ نے کیریئرکا اہم ترین فیصلہ سنادیا

کولمبو(ویب ڈیسک) سری لنکن ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ریکارڈ ہولڈر باو لر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ سنادیا، انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ دونوں ٹیمیں 6 نومبر کو سری لنکا کے شہر گال میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
یادرہے کہ رنگنا ہیرتھ سری لنکن ٹیم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹیسٹ کریئر کے دوران 430 وکٹیں اپنے نام کرنے والے رنگنا ہیرتھ کا شمار بہترین اسپن باو لرز میں ہوتا ہے۔ رنگنا بائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے پہلے باو¿لر ہیں جس نے 400 وکٹیں اپنے ریکارڈ میں لکھوائیں۔سری لنکن کھلاڑی کے دو دہائیوں پر محیط کرکٹ کرئیر کا آغاز بھی اسی کرکٹ گرا نڈ سے ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میں کیوی بلے باز نے محمد حفیظ کی ایمپائر کو ’ شکایت‘ لگادی اور پھر۔۔

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *