Saturday , January 19 2019
ہوم > سائنس > گوگل کے پکسل فون کی بڑی خامی، 10دن میں ہی صارفین کی چیخیں نکل گئیں

گوگل کے پکسل فون کی بڑی خامی، 10دن میں ہی صارفین کی چیخیں نکل گئیں

نیویارک(ویب ڈیسک) معروف سرچ انجن گوگل کی طرف سے رواں ماہ متعارف کرائے گئے پکسل فونز میں ابتدائی 10دن کے اندر ہی خرابی سامنے آگئی ، دنیا بھر سے متعدد صارفین نے شکایت کی کہ ’پکسل تھری‘ اور’پکسل ایکس ایل تھری‘ کے فونز کے کیمرے میں خرابی آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد صارفین نے میں شکایت کی کہ انہیں پکسل تھری کے کیمرے یا پھر موبائل میں تصاویر کو محفوظ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،بعض اوقات کیمرے سے کھینچی گئی تصاویر موبائل میں محفوظ نہیں ہوتیں اور بعض دفعہ وہی محفوظ نہ ہونے والی تصاویر کافی وقت کے بعد انہیں موبائل میں نظر آتی ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ تصویر محفوظ ہوکر گیلری میں نظر بھی آتی ہیں تاہم جیسے ہی انہیں شیئر کرنے کے لیے کلک کیا جاتا ہے تو فون کا سسٹم بتاتا ہے کہ یہ تصویر محفوظ ہی نہیں ۔
شکایات سامنے آنے پر آخری اطلاعات تک گوگل کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کا طاقتور ترین موبائل فون لانچ کر دیا گیا ،اس فون کی ناقابل یقین خصوصیات اس خبر میں ملاحظہ کریں

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں دنیا کا طاقتور ترین فون لانچ کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *