Thursday , June 20 2019
ہوم > کاروبار > ”وہ پاکستانی جسے 10روز تک روزانہ 5ہزار روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا حکم دیدیا گیا“

”وہ پاکستانی جسے 10روز تک روزانہ 5ہزار روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا حکم دیدیا گیا“

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پوری قوم کو چیف جسٹس کے اقدامات کے بعد ڈیم بننے کا یقین ہوگیا اور اب اس کے لیے فنڈریزنگ کا مرحلہ چل رہاہے ، اس سلسلے میں اکثر اوقات چیف جسٹس جرمانے بھی ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیتے ہیں، ایسا ہی کچھ منگل کو بھی ہوا جب چیف جسٹس نے زیرزمین پانی پر ورک شاپ میں تاخیرکرنے پر سیکریٹری لاءکمیشن کو پچاس ہزار جرمانہ کردیا اور حکم دیا کہ دس دن پانچ ہزارروزانہ جیب سے ڈیم فنڈ میں ڈالنے ہوں گے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زیرزمین پانی کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ورک شاپ میں تاخیر پر چیف جسٹس نے سیکریٹری لاءاینڈ جسٹس کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میاں عبدالرحیم کو پچاس ہزار جرمانہ کردیا گیا۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آپ کی وجہ سے یہ معاملہ دس دن تاخیر کا شکار ہوا،اب دس دن پانچ ہزار روزانہ جیب سے ڈیم فنڈ میں ڈالنے ہوں گے، زراعت کے لئے، گھریلو اور کمرشل استعمال کیلئے کیا ریٹ ہونا چاہئیں ، زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق قیمت کا معاملہ اہم ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 10 روز کے لئے ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری ۔۔۔ پاکستان میں اچانک ڈالر کی قیمت 140 روپے تک آنے کی خبر سنا دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر 140 روپے کی سطح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *