Thursday , June 20 2019
ہوم > کاروبار > نئے پاکستان میں حج بھی مہنگا، حکومت نے کیا کرنے پر غورشروع کردیا؟ پاکستانیوں کو پریشان کردینے والی خبر

نئے پاکستان میں حج بھی مہنگا، حکومت نے کیا کرنے پر غورشروع کردیا؟ پاکستانیوں کو پریشان کردینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فریضہ حج اداکرنے ہرصاحب حیثیت مسلمان پر فرض اور تمام مسلمانوں کی دلی خواہش ہوتی ہے جس کے لیے حکومت وقت سہولیات بھی فراہم کرتی ہے لیکن اب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے ایسا کام کرنے پر غورشروع کردیا کہ سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی پریشان ہوجائیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پیکج پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اگر سبسڈی ختم ہوگئی تو حج کے اخراجات میں پچاس ہزار روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے ، ماضی میں سرکاری کوٹے پر حج اداکرنے والے عازمین حج کو چالیس ہزار روپے تک کی سبسڈی دی جاتی رہی ہے ۔
اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایاکہ حج پیکج پر غورو خوز جاری ہے لیکن سبسڈی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری ۔۔۔ پاکستان میں اچانک ڈالر کی قیمت 140 روپے تک آنے کی خبر سنا دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر 140 روپے کی سطح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *