Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > وزیراعظم عمران خان سے یمن کی انتہائی اہم ترین شخصیت کی ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟سب سے بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان سے یمن کی انتہائی اہم ترین شخصیت کی ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟سب سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر مطہر الشبی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس دوران خصوصی طور پر یمن کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یمن کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا امن و استحکام علاقائی امن کیلئے انتہائی ضروری ہے، تمام فریقین بات چیت کی راہ اپنائیں۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یمنی سفیر نے قیادت کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام دیا اور حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یمنی سفیر کا کہنا تھا کہ یمن پاکستان کو خوشحال ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، انہوں نے وزیراعظم کو یمن کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں تنازع کے جلد حل کی حمایت جاری رکھے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یمن میں کا امن و استحکام علاقائی امن کے لیے ضروری ہے، یمن کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، تمام فریقین بات چیت کی راہ اپنائیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *