Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > ” چھ مہینوں میں یہ کام ہو جائے گا “ عمران خان نے زبردست اعلان کر دیا ، عوام کو خوشخبری سنا دی

” چھ مہینوں میں یہ کام ہو جائے گا “ عمران خان نے زبردست اعلان کر دیا ، عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مشکل صورتحال سے گزررہا ہے، انشاء اللہ 6 ماہ میں واضح بہتری نظر آئے گی، امن و امان کا قیام اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تحریک انصاف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، اولین ترجیح تھی کہ دوست ممالک کی مدد سے معیشت کو سہارا دیا جائے۔
عمران خان سے خیبر پختون خواہ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے کہا کہ وزرا اپنی کارکردگی کے جواب دہ ہیں اور وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کی روایت کی بنیاد رکھی جائے گی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبہ سے جہاں لوگوں کو گھر کی سہولت ملے گی وہیں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن انشاء اللہ 6 ماہ میں واضح بہتری دیکھنے میں ملے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب سے خائف عناصر شور و غل کر رہے ہیں لیکن حکومت اس سے قطع نظرعوام سے کیے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مملکت علی محمد خان اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *