Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > شوہر نے بیوی کو بھری عدالت میں خنجر مار کر قتل کر دیا ، لیکن کیوں ؟ جان کر آپ کی آنکھون سے بھی آنسو جاری ہو جائیں گے

شوہر نے بیوی کو بھری عدالت میں خنجر مار کر قتل کر دیا ، لیکن کیوں ؟ جان کر آپ کی آنکھون سے بھی آنسو جاری ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک )سوات میں پیشی پر آنے والی خاتون کو شوہر نے عدالت کے اندر خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کے وکیل کا کہناہے کہ مقتولہ نے اپنے شوہر کے خلاف حق مہر اور علیحدگی کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔ 28 سالہ عظمیٰ کا تعلق مینگورہ کے نواحی علاقے کو کاری سے تھا اور وہ عدالت میں پیشی کیلئے آئی تھی تاہم شوہر نے موقع پر پا اپنی بیوی پر حملہ کر دیا اور اسے جسم پر خنجر مارے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور چھاپہ ما ر کر ملزم عارف کو گرفتار کر لیاہے ۔ مقدمہ قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *