Monday , January 21 2019
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > اس شخص کی آپ نے سوشل میڈیا پر بہت ساری میمیز دیکھی ہوں گی لیکن یہ کون ہے اور کہاں رہتاہے؟ وہ تفصیلات جسے جاننے کیلئے سوشل میڈیا صارفین بے تاب ہیں

اس شخص کی آپ نے سوشل میڈیا پر بہت ساری میمیز دیکھی ہوں گی لیکن یہ کون ہے اور کہاں رہتاہے؟ وہ تفصیلات جسے جاننے کیلئے سوشل میڈیا صارفین بے تاب ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پا جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ رو ک دیاہے تاہم اس دوران ایک شخص کی میمیز سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں اور یہ تیسرے دن بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران یہ شخص گھر سے تلوار اٹھا کر سڑک پر نکل آیا اور جس انداز میں اس نے تلوار تھام رکھی ہے وہی دلچسپی کا حامل ہے ،کسی شخص نے اس نوجوان کی تصویر بنا لی اور اسے انٹرنیٹ پر ڈال دیا جس کے بعد اب یہ تصویر طرح طرح کی میمیز میں استعمال ہو رہی ہے ۔
تاہم اس شخصیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جو معلومات گردش کر ر ہی ہیں اس کے مطابق ان کا نام امتیاز قادری ہے اور یہ شیخوپورہ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں ایک نوجوان نے ان کے ہاتھ میں تلوار کی بجائے ایک بڑی ساری آئس کریم کون تھما دی ہے اور کہاہے کہ جعلی خبریں پھیلانا بند کی جائیں ۔

یہ بھی دیکھیں

اگر آپ اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو اس عام سی چیز کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں

لاہور(ویب ڈیسک)محققین نے بزرگوں کے لئے دہی کے استعمال کو انتہائی فائدہ مند قرار دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *