Tuesday , November 13 2018
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > حوض کوثر سے جام پینے کی طلب لیکن یہ دراصل کیسی ہے؟ دین کی روشنی میں آپ بھی جانئے

حوض کوثر سے جام پینے کی طلب لیکن یہ دراصل کیسی ہے؟ دین کی روشنی میں آپ بھی جانئے

لاہور(ویب ڈیسک)ہر مسلمان مردوعورت محشر کے روزآقائے دوجہاں کے دست مبارک سے جام کوثر پینے کا خواہشمند ہے کیونکہ کلام اللہ میں یہ بشارت دی گئی کہ جو اس حوض سے پانی پئیں گے وہ خوش بخت ہوں گے۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق واقعہ معراج کے دوران محبوب خدا ﷺکو حوض کوثر کی سیر کرائی گئی تھی ۔ امام بخاری، ابو داود، نسائی وغیرہ میںجو احادیث بیان کی ہے ان کے مطابق روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا” جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جنت میں معراج کروائی گئی یا جیسے آپ ﷺنے فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سیر نہرِ کوثر کرائی گئی جس کے دونوں کنارے خول دار یا قوت کے ہیں۔ جو فرشتہ آپ کے ساتھ تھا اس نے ہاتھ مارا تو اس سے کستوری نکالی۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس فرشتے سے، جو آپ کے ساتھ تھا، فرمایا”یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا (یا رسول اللہﷺ! ) یہ نہرِ کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی ہے۔“
ایک دوسری حدیث کے مطابق حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ جب سورہ مبارکہ ”اِنَّا اَعطینکَ الکَوثَرَ“ نازل ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا” کوثر سے مراد جنت کی ایک نہر ہے، جس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں اور وہ اعلیٰ قسم کے موتیوں اور یاقوت کے بہاوپر چلتی ہے، اِس کے پانی کا ذائقہ شہد سے زیادہ میٹھا، اور دودھ سے زیادہ سفید اور برف سے زیادہ ٹھنڈا اور کستوری کی خوشبو سے زیادہ خوشبو دار ہے۔“

یہ بھی دیکھیں

اس شخص کی آپ نے سوشل میڈیا پر بہت ساری میمیز دیکھی ہوں گی لیکن یہ کون ہے اور کہاں رہتاہے؟ وہ تفصیلات جسے جاننے کیلئے سوشل میڈیا صارفین بے تاب ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پا جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *