Tuesday , November 13 2018
ہوم > پاکستان > ریحام خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کے بارے میں ایسا سوال پوچھ لیاکہ سن کر عمران خان کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

ریحام خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کے بارے میں ایسا سوال پوچھ لیاکہ سن کر عمران خان کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری کابینہ اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اس حوالے سے آج وزیر خزانہ اسد عمر نے سٹاک مارکیٹ کے بروکرز سے خطاب بھی کیا اور انہیں خوشخبری بھی سنائی ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے بروکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ حکومت کے اقدامات کے باعث اب معاشی اشارے صحیح سمت میں چلنا شروع ہو گئے ہیں یعنی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، برآمدات اور زر مبادلہ میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ خلائی مخلوق سے لے کر مریخی مخلوق تک ،یہ آدمی کس سیارے سے ہے ۔؟‘‘

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد کے مضافات میں‌غریبوں‌کی زمینوں‌پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *