Tuesday , November 13 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > خوبرواداکارہ صائمہ محمودمداحوں کے دلوں پرراج کرنے کوتیار

خوبرواداکارہ صائمہ محمودمداحوں کے دلوں پرراج کرنے کوتیار

لاہور(شوبزرپورٹر)ابھرتی ہوئی اداکارہ صائمہ محمود اپنے مستقبل کے بارے میں بہترین منصوبہ بندی کیساتھ پاکستان واپس آگئی ہیں،وہ اس سے قبل یوکے میں کافی عرصے سے قیام پذیر تھیں،اپنی لاہورواپسی کے بعدانہوں نے آذاد ڈاٹ پی کے سے خصوصی بات چیت کی،انہوں نےکہاکہ وہ شوبزانڈسٹری میں باقاعدگی سے قدم رکھنے کاارادہ کرچکی ہیں اوروہ اچھوتے اندازکیساتھ اپنے مداحوں کے دلوں میں گھرکریں گی۔۔۔
انہوں نےکہاکہ انہیں بہت سے ڈرامہ پروڈیوسرز کی جانب سے آفرزآرہی ہیں اوروہ جلدہی کسی ڈرامہ میں کام کرنے کے لیے حامی بھرلیں گی۔۔۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صائمہ مختار نےکہاکہ ایک وہ وقت تھا جب لوگ پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھتے تھے،اب اس شعبے میں مقابلے کی فضا ہے اورلوگ دیگرممالک کے ڈراموں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں،،ایسے میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے تاکہ انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقابلہ دوبارہ حاصل کرسکے۔۔صائمہ محمود نے نئے آنے والوں کو کام پرتوجہ دینے کامشورہ دیاہے۔۔

یہ بھی دیکھیں

ایک رات کی دلہن یا پھر ۔۔۔ ؟ سشمیتا سین کی 27 سالہ نوجوان کے ساتھ شادی کی اطلاعات کے بعد ایک اور چکرا دینے والی خبر

ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 47 سالہ لیجنڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *