Tuesday , November 13 2018
ہوم > انٹرنیشنل > بڑے عرب ملک میں فوج نے فیصلہ کن کارروائی شروع کردی، گھمسان کا رن پڑ گیا

بڑے عرب ملک میں فوج نے فیصلہ کن کارروائی شروع کردی، گھمسان کا رن پڑ گیا

صنعا (ویب ڈیسک) یمن کی جمہوری حکومت کی حمایت کیلئے سعودی اتحاد بھی میدان میں ہے اور اب یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں سے حدیدہ کا کنٹرول لینے کے لیے فیصلہ کن کارروائی شروع کردی جبکہ ٹرمپ انتظامیہ بھی حوثی باغیوں کو دہشتگرد قراردینے کے لیے غور کررہی ہے۔
جنوبی شہر عدن میں موجود یمن کی جمہوری حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل آرمی شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں کی طرف پیش قدمی کررہی ہے ، اور اس دوران شدید لڑائی چل رہی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 باغی اور 22 فوجی ساحلی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے دوران مارے جاچکے ہیں۔ موجودہ اموات کے بعد نومبر یکم نومبر سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 382 تک جا پہنچی ہے ۔

باغیوں کے پاس دارلحکومت صنعا اور ملک کے شمالی علاقوں کا 2014 سے کنٹرول ہے جبکہ عرب اتحاد نے جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے 2015 میں امداد کا اعلان کیا تھا اور تب سے میدان میں جنجگووں کیساتھ بر سرپیکار ہے ۔ یہ خبر ایسے وقت پر آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ باغیوں کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر سوچ بچار کررہی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ ایران پر دباو اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی مہم کا حصہ ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

تبدیلی والوں کا شاندار اقدام : نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا فیصلہ کر لیا گیا ؟ اولاد سے پریشان والدین کے کام کی خبر

لندن (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ ساجد جاوید نے نوجوانوں کو جرائم سے روکنے اور گینگز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *