Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > مولانا سمیع الحق قتل کیس میں نیا موڑ : باتھ روم سے ملنے والی خون آلود قمیض کس کی تھی ؟ پولیس والے چکرا کر رہ گئے

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں نیا موڑ : باتھ روم سے ملنے والی خون آلود قمیض کس کی تھی ؟ پولیس والے چکرا کر رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مولانا سمیع الحق کے قتل کے ہائی پروفائل کیس کا معمہ پولیس تاحال حل نہ کر سکی ۔ مولانا کے باتھ روم سے خون آلود قمیض کا بھی پتہ نہ چلایا جا سکا اور مولانا کے قتل میں ملوث انتہائی اہم شخص ان کے سیکرٹری احمد شاہ کو بھی
شامل تفتیش نہ کیا جا سکا ۔تفصیلات کے مطابق 10 روز گزرنے کے باوجود بھی مولانا سمیع الحق کے قتل کا معمہ پولیس تاحال حل نہ کر سکی اور پولیس نے ابتدائی طور پر 3 لوگوں کو حراست میں لیا لیکن ان سے بھی پولیس کو کوئی اہم کامیابی نہیں ملی اس کے علاوہ مولانا سمیع الحق کے باتھ روم سے ملنے والی خون آلود قمیض کا بھی پتہ نہ چلایا جا سکا کہ آخر وہ قمیض کہاں سے آئی اور وہاں پر کیوں چھوڑی گئی ۔سب سے اہم بات مولانا سمیع الحق کے قتل کے اہم شخص ان کے سیکرٹری احمد شاہ کو بھی پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا تاکہ ان سے اہم شواہد جانے جا سکیں ۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *