18

عمران خان کے دوست انیل مسرت نے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی پر کتنی خطیر رقم خرچ کی؟ جان کر آپ بھارتی بزنس ٹائیکو ن مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کو بھول جائیں گے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے ساتھی انیل مسرت کا کہنا ہے کہ کاروبار ایک سائنس ہے اور میں برطانیہ کا نمبر ون بزنس مین بننا چاہتا ہوں، پہلی بیٹی کی شادی پر بہت خوش تھا اس لیے 4 ملین پاؤنڈز سے زیادہ کی رقم خرچ کی۔تفصیلات کے

مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین اور عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے انیل مسرت کا کہناتھا کہ میں اسکول لائف میں بہت ناکام رہا ہوں جس کی وجہ سے میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ عملی زندگی میں کچھ بن کر دکھاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی پر بہت خوش تھا اس لیے میں نے شادی کی تقریب میں 4 ملین پاؤنڈز کی خطیر رقم خرچ کی۔ عمران خان کے شروع کردہ ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے ” کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انیل مسرت کا کہنا تھا کہ 5 سالوں میں 50 لاکھ گھر بنانا نا ممکن نہیں ہے، یہ گھر باآسانی بنائے جا سکتے ہیں۔انیل مسرت نے مزید کہا کہ سالانہ نہیں بلکہ ماہانہ کروڑوں روپپے تیکس کی مد میں ادا کرتا ہوں، لاہور اور میانوالی میں خواتین اور بچوں کے لیے بین الاقومی سہولتوں سے آراستہ اسپتال بناؤں گا ۔ مجھے خواتین کا نہیں بلکہ عمارتوں کا حسن اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور اچھا لگتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں پاکستانی سیاست میں حصہ نہیں لونگا اور نہ ہی یہاں کسی تعمیراتی کام کا ٹھیکہ لونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں